نیدر لینڈ(اُمت نیوز) ملائیشیا کا مسافر طیارہ مار گرانے کے جرم میں نیدر لینڈز کی عدالت نے 3 افراد کو عمرقید کی سز اسنا دی ہے۔
2014 میں ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 کو مار گرانے کے واقعے میں تمام 298 افراد ہلاک ہوگئے تھے، نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والے طیارے میں 10 ممالک کے شہری سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کی عدالت نے جمعرات کو طیارہ گرانے کے جرم میں 3 افراد کو عمرقید کی سز اسنا ئی ہے۔ سزا پانے والوں میں 2 روسی سابق انٹیلی جنس اہلکار،ایک یوکرینی علیحدگی پسند شخص شامل ہے جبکہ چوتھے روسی ملزم کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تمام ملزمان کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی گئی ہے۔
نیدرلینڈز کی عدالت کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایم ایچ 17 طیارےکو بک میزائل سےنشانہ بنایا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے گرانے کی تحقیقات میں نیدرلینڈز، یوکرین، ملائیشیا، آسٹریلیا اور بیلجیئم شریک تھے۔
دوسری جانب روس یوکرین میں طیارہ گرانے کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرچکا ہے۔
Tags latest news latest urdu news