2 ڈاکو ہلاک،2گرفتار

کراچی: نارتھ ناظم آباد،سپرہائی وے میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک،2گرفتار

کراچی:شہر دو پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے تیموریہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا کہ دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں سے شہری کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے مویشی منڈی کے قریب بھی پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

بفر زون سیکٹر 15 اے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا، 25سالہ قمر کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔