ریپبلکنز جیت

امیریکا :ریپبلکنز کی جیت،اسپیکرنینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

واشنٹنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ریپبلکنز کی جیت کے بعد اپنے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسپیکر نینسی پلوسی کے دور میں اہم قانونی سازی اور دو مواخذے ہوئے، انہوں نے 2019 اور 2021 میں سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے دوران ایوان کی صدارت کی۔

رائٹرز کے مطابق ایوان نمائندگان میں نینسی پلوسی کی جگہ ڈیموکریٹس کے نیویارک سے ممکنہ امیدوار حکیم جیفریز ہوں گے جبکہ ریپبلکن اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے بعد صدر جو بائیڈن کو قانون سازی کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

82 سالہ نینسی پلوسی نے ایوان نمائندگان میں تقریر کے دوران عہدہ چھوڑنے کا اعلان تو کیا لیکن  ایوان نمائندگان سے ریٹائر نہ ہونے کا بھی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سالوں سے سان فرانسسکو کی نمائندگی کر رہی ہیں جو جاری رکھیں گی، وقت آ گیا ہے کہ ایک نئی نسل ڈیموکریٹ کی قیادت کرے ۔ نینسی پلوسی 2007 سے 2011 تک اور 2019 سے 2022 تک ایوان کی اسپیکر رہیں۔