اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اورکابینہ اراکین کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے پر نیب نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ میں تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے کی اطلاعات پرنوٹس لیا، سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور کابینہ کے اراکین کو ملنے والے تحائف کی ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت اور فروخت میں فرق نظرآرہا ہے، تحائف کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد سرکاری حکام کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس بھی ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔