درجنوں ٹرینی پولیس اہلکار صبح ورزش کر رہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکرماردی۔فائل فوٹو
درجنوں ٹرینی پولیس اہلکار صبح ورزش کر رہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکرماردی۔فائل فوٹو

تیز رفتار کار نے 25 امریکی پولیس اہلکاروں کو کچل دیا

لاس اینجلس:امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کوعلی الصبح لاس اینجلس میں ایک کارتربیتی ورزش میں مصروف پولیس اہلکاروں کے ایک بڑے گروپ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 25 اہلکار خمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق درجنوں ٹرینی پولیس اہلکار صبح ورزش کر رہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ غلط سمت میں سفرکر رہی تھی اور حادثے کے حالات کے پیش نظر اس کی رفتار کم ہوتی نظرنہیں آ رہی تھی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ایلکس ولانوئیوا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا "یہ ہوائی جہاز کے حادثے کی طرح لگ رہا تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف بہت سے لوگ بکھرے ہوئے تھے جنہیں چوٹیں آئی تھیں، جس کی وجہ سے بہت بڑا صدمہ ہوا۔”