ملائشیا کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق انور ابراہیم کی جماعت فی الوقت 16 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت کے لئے 112 نشتوں کی ضرورت ہے۔
مبصرین کے مطابق ایک بار پھر مخلوط حکومت بننے کی توقع ہے۔ اب تک کے اسی فیصد غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اپنی نشست سے بھی شکست کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے 1981 اور 2003 کے درمیان آہنی ہاتھوں سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک پر حکمرانی کی تھی ۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں حزب اختلاف "امید کے اتحاد” کی قیادت کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آئے تھے۔
انہوں نے اصلاح پسند اتحاد نے نجیب عبدالرزاق پر بڑی فتح حاصل کی تھی۔ نجیب عبد الرزاق وزیر اعظم رہے اور بعد میں انہیں مالیاتی سکینڈل سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور اب وہ 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
مہاتیر اپنی 93 ویں سالگرہ کے صرف دو ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنے لیکن ان کی حکومت دو سال سے بھی کم عرصے میں اندرونی لڑائی کی وجہ سے گر گئی تھی۔