شیری رحمان نے ماحولیاتی تباہ کاریوں پر متاثر کن دلائل دیے۔فائل فوٹو
شیری رحمان نے ماحولیاتی تباہ کاریوں پر متاثر کن دلائل دیے۔فائل فوٹو

شیری رحمان کوپ27 اجلاس کی ہیرو قرار

اسلام آباد:پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری اقوام متحدہ کے کوپ 27 اجلاس کی نئی ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

کوپ 27 کے سب سے طویل اورتاریخی اجلاس میں ماحولیاتی نقصان سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت امیر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ غریب اور ترقی پزیرممالک کی مدد پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شیری رحمان نے ماحولیاتی تباہ کاریوں پر متاثر کن دلائل دیے، جنہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے بھی کوپ 27 میں فنڈ کے قیام کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں کو سراہا۔