اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔
کوپ 27 میں ماحولیاتی تبدیلی سے نقصان اور ازالے کے فنڈ کے قیام پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ یہ عبوری کمیٹی پرمنحصر ہے کہ وہ تاریخی ترقی کو آگے بڑھائے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر شیری رحمٰن اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔
The establishment of loss & damage fund at the UN climate summit is the first pivotal step towards the goal of climate justice. It is up to the transitional committee to build on the historic development. I appreciate @sherryrehman & her team for their contribution & hard work.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 20, 2022