اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں،گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیرموثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔