تہران: ایران میں حکومت پرتنقید کرنے والے فٹبالرکوگرفتارکرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ووریا غفوری کوایرانی سیکیورٹی فورسزنے مقامی فٹ بال کلب میں ٹریننگ سیشن کے بعد گرفتارکیا۔ایرانی حکام نے 35 سالہ فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اورتنقید کرنے کے الزامات پر حراست میں لیا گیا۔غفوری پرحکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام ہے۔
ووریا غفوری قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ایران کی ٹیم میں شامل تھے تاہم انہیں عین وقت پر ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔