ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا،  ای سی بی نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان  میچ کیلئے ٹاس ساڑھے 9 بجے اور 10 بجے میچ کا آغاز ہوگا۔

انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دیدی ہے۔ انگلش ٹیم  کے متعدد کھلاڑیوں میں وائرل انفیکشن کے باعث میچ کے آغاز پر خدشات تھے ۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔

2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔