6 افراد جھلس گئے

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،6 افراد جھلس گئے

واشنگٹن: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،6 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا  کے مطابق نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ  لگنے کا واقعہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر پیش آیا۔ جہاز کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ڈھائی سال قبل بھی امریکی بحریہ کے ایک جہاز میں آگ لگی تھی جس میں 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔ آگ لگانے کے الزام میں ایک نیوی اہلکار کو گرفتار کیا گیا تھا جسے عدالت نے بعد میں رہا کردیا۔