بنکاک: وسطی تھائی لینڈ میں بدھ مت کے ایک مندر میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا۔ منشیات کے بائیکاٹ کی مہم کے تحت مندر کے تمام بھکشوؤں کا ایک سکیورٹی چھاپے میں منشیات کا ٹیسٹ کروایا گیا، لیکن حیرت اس وقت ہوئی جب ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔ انہیں فوری طور پر مندر سے نکال دیا گیا۔
مقامی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یہ واقعہ تھائی صوبے کے فیچابون میں پیر کو پیش آیا، جہاں بونگ سام وان ضلع میں خانقاہ کے مٹھاس سمیت چار راہبوں کے منشیات کے ٹیسٹ میں منشیات (میتھمفیٹامین) کی موجودگی کا مثبت نتیجہ ظاہر ہوا۔