ایران میں ہنگامہ آرائی،15 افراد کو سزائے موت

تہران:ایران میں ہنگامہ آرائی،15 افراد کو سزائے موت، ایرانی عدالت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے  ملزمان کو سزا سنائی۔چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللّٰہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں  حملہ کر  کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔واضح رہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے۔

ٹیگز :