امریکہ (اُمت نیوز)پولیس کی جانب سے جاری انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں اپنا نام نہ پا کر اس پر کمنٹ کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی راکڈیل کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست شیئر کی۔
اس فہرست میں کرسٹوفر اسپالڈنگ نامی اس مفرور ملزم نے بھی کمنٹ کر ڈالا اور تحریر کیا ’میرے بارے میں کیا خیال ہے؟‘
پولیس کی جانب سے جن افراد کی فہرست جاری کی گئی تھی ان میں قتل، ڈکیتی، اقدام قتل اور اغوا کے مفرور ملزمان شامل تھے۔
ملزم کے اس کمنٹ پر کاؤنٹی پولیس نے جواب دیا ’آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں، آپ کے خلاف دو وارنٹس ہیں۔ راستے میں ہیں۔‘
اس کمنٹ کے ایک روز بعد پولیس نے اس مفرور کو گرفتار کرلیا جبکہ یہ پورا واقعہ اور اس کی تصور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ساتھ میں پولیس نے اس ملزم کے لیے تحریر کیا ’اپنے آپ کو گرفت میں لانے کے لیے تعاون کرنے پر آپ کا شکریہ۔‘
Tags latest news latest urdu news