قطر(اُمت نیوز)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، اس کی جیت کا اسکور 1-3 رہا۔ ہالینڈ کی جانب سے میچ کے 10 ویں ہی منٹ میں میمفس ڈیپے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 45+1 ویں منٹ میں ڈالے بلائنڈ نے دگنا کردیا۔
کھیل کے 76 ویں منٹ میں امریکا کی جانب سے حاجی رائٹ نے گول کرکے اسکور 1-2 کیا تاہم 81 ویں منٹ میں ڈینزل ڈمفرائز نے گول کرکے برتری 1-3 کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان پری کوارٹر فائنل کا میچ آج رات 12 بجے شروع ہوگا۔
Tags latest news latest urdu news