امور برازیلین فٹبالر پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی، جہاں ان کے سے متعلق ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیلے گزشتہ کچھ روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ان کے بارے میں پہلے ان کی صاحبزادی نے بتایا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پیلے کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے والے پیلے کیموتھراپی سے بہتری کی جانب نہیں آرہے۔
ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں پیلئٹیو کیئر (یعنی ایسے بیمار کی نگہداشت جس کی بیماری لاعلاج ہو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پیلے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تاہم ان میں گردے کے انفیکشن کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ 82 سالہ پیلے نے 90 میچز میں برازیل کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 77 گول بنائے۔
لیجنڈری فٹبالر 1958، 1962 اور 1970 میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
Tags latest news latest urdu news