کراچی ائیرپورٹ، شارجہ جانیوالے مسافر سے 2کلو آئس برآمد

  کراچی: ائرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر فرمان اللہ نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔