لاہور (اُمت نیوز ) بنگال ٹائیگرز کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارتی بیٹرز کو بے حال کر دیا۔ پوری ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان ٹیم نے 4 اوور پہلے ہی ہدف عبور کر کے فتح حاصل کر لی۔
بنگلا دیش میں جاری 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور تباہ باؤلنگ کرتے ہوئے بھارت کو سنبھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع ہی نہ دیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی بلے باز کوئی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے۔ مہمان ٹیم کے 4 پلیئرز ہی ڈبل فگر میں شامل ہو سکے۔
کپتان روہت شرما نے 27، کے ایل راہل 72، شریاس آئر24 اور واشنگٹن سندر 19 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شیکھر دھون 7، کوہلی 9 رنز ہی بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے 5، عبادت حسین نے 4 اور مہدی حسن نے ایک کھلاری کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کی اوپننگ نہ چل سکی۔ بنگالی بیٹرنجیب الحسین چہار کی پہلی ہی گیند پر کیچ پکڑوا بیٹھے۔ ان کے بعد آنے والے بیٹرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو آگے بڑھایا اور میچ کے 46 ویں اوورز میں 187 سکور پورا کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 41، مہد حسن 38، شکیب الحسن 29 اور مشفیق الرحیم 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 3 کلدیپ سین اور واشنگٹن سندر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Tags latest news latest urdu news