جوہانسبرگ میں شدید بارش سے 9 ہلاک

جوہانسبرگ میں شدید بارش سے 9 ہلاک

جنوبی افریقا(اُمت نیوز)جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا ہے۔
اس حوالے سے جوہانسبرگ سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ مذہبی رسومات ادا کرنے والا 33 افراد کا گروپ اس سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہنے والے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔