رحیم یار خان: 16 روز قبل اغواء کیے گئے 2 افراد کچے کے علاقے سے بازیاب

رحیم یار خان: 16 روز قبل اغوا کیے گئے 2 پہلوانوں کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا گیا۔ اے ایس پی شاہزیب کا کہنا ہے کہ بھونگ میں گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی جس دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اے ایس پی کے مطابق پولیس نےکارروائی سے قبل اغوا کاروں کے 8 سہولت کاروں کو حراست میں لیا تھا، اغوا کار مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مغوی 25 سال کے ہاشم خان اور 40 سال کے راحیل چچا بھتیجا ہیں۔