دوسرا ٹیسٹ پاکستان جیتے گا، وزیراعظم پرامید

اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی پر انگلینڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان جیتے گا۔۔

اسلام آبادمیں  وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، سترہ سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی

وزیراعظم نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کاسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے پر شکریہ ادا کیا

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی