آرٹس کونسل کراچی: احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بلامقابلہ منتخب

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان میں آئندہ دو سال کے لیے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، گورننگ باڈی کی 12 نشتوں کے لیے 21 کاغذات جمع کئے گئے۔

بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں محمد احمد شاہ (صدر)، منور سعید (نائب صدر)، پروفیسر اعجاز فاروقی (سیکریٹری)، نورالہدی شاہ (جوائنٹ سیکریٹری) اور قدسیہ اکبر (خازن) شامل ہیں۔

ممبر گورننگ باڈی کے لیے سید شہزاد رضا نقوی، سید ساجد حسن، نصرت حارث، چاند گل شاہ، عمران مومنہ، اقبال لطیف، سید سعادت علی جعفری، شکیل خان، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، اخلاق احمد خان، کاشف گرامی، سید اسجد بخاری، شہناز وزیر علی، غازی صلاح الدین، محمد بشیر خان سدوزئی، ناصرہ زبیری، محمد ایوب شیخ، عنبرین حسیب عنبر، ڈاکٹر ہما میر، فرخ تنویر شہاب اور محمد طارق مغل نے کاغذات جمع کروائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج (7 دسمبر) شام 5 بجے تک کا وقت تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آدھا گھنٹہ مزید انتظار کے باوجود پانچ عہدوں کے لیے کوئی اور کاغذات وصول نہیں ہوئے۔ لہٰذا پانچوں عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔