بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں امن مشن میں شامل آئرش فوجی ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کی دفاعی افواج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دو بکتر بند گاڑیوں میں سوار آٹھ فوجی اہلکار بیروت کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں قافلے پرچھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج (UNIFIL) کے ایک اور اہلکارکی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو فوجی معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔