برطانیہ (اُمت نیوز)برطانیہ میں نرسنگ کی 106 سالہ تاریخ کی پہلی ہڑتال شروع ہوگئی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی نرسیں تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال میں شامل ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہوگی۔ 20 دسمبر کو بھی ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں آپریشن اور اپائنمنٹس منسوخ ہوگئے ہیں۔ جبکہ ارجنٹ کیئر کیلئے نرسنگ کی سروسز دستیاب ہوں گی، تاہم معمول کا کام متاثر ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف نرسنگ تنخواہ میں 19 فیصد کا مطالبہ کر رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا موقف یہ ہے کہ نرسوں کا تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ ناقابل برداشت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیموتھراپی، ڈائیلائسز، چائلڈ ایکسیڈنٹ، آئی سی یو اور ایمرجنسی میں کام جاری رہے گا۔