عمران خان استعفوں کی بات کرکے بلیک میل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان(امت نیوز)جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ عمران خان بار بار استعفوں کی بات کرکے حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں ۔۔

پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ سیاسی ۔عدم استحکام پیدا کرنا پی ٹی آئی  کا ایجنڈا ہے۔ ملکی معیشت کی زبوں حالی پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتائیں، خیبرپختونخوا حکومت نے سابق دور سے زیادہ تاریخی قرض لیے اور اب صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو وفاق پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے۔

جے یوآئی سربراہ نےکہا کہ ہم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہےہیں، ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں اورچیلنج سے نمٹ رہے ہیں، نیب کا قانون غلط ہے جس کا ماضی کی حکومت نے بہت زیادہ ناجائز استعمال کیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا معاشی سیاسی اور دفاعی استحکام ہماری منزل ہے۔ 26 دسمبر کو شہباز شریف سی پیک کے اگلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ڈی آئی خان میں  صنعتی علاقہ قائم کرنے جا رہے ہیں وسط ایشیا کے لئے کارگو ایئرپورٹ بھی یہاں بنا رہے ہیں۔