کراچی(امت نیوز) سندھ ہاؤس اسلام آباد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2017 تا 2020 میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس کی گورنر، وزیراعلی انیکسی اور دیگر کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر17لاکھ روپے جبکہ وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ ، وزراء کے کمروں کے پردوں کی دھلائی فی کھڑکی 7500 روپے میں کرائی گئی
رپورٹ کے مطابق 17 لاکھ روپے کی کیڑے مارنے کی ادویات خریدی گئیں۔ وال فریم 9 لاکھ کا خریدا گیا۔ سندھ ہاؤس کی مرمت کےدوران گاڑیوں کےفیول کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔جبکہ فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کےزیر استعمال بھی نہیں
آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تکیے، کمبل لاکھوں روپے میں خریدے گئے، خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں دیگر صوبوں کےڈومیسائل کےحامل افراد کو سندھ ہاؤس میں بھرتی کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 سے 2020 کے دوران سندھ ہاؤس میں صفائی کے لئے 5 لاکھ روپے سے زائد کا واشنگ پاؤڈر لیا گیا، آڈٹ حکام نے سوال کیا کہ سندھ ہاؤس میں دھوبی گھاٹ موجودہے صفائی باہر سے کیوں کروائی گئی۔