کوئتہ : بلوچستان کے علاقے جلو گیر کیمپ میں کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 5 من چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کے مطابق دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور گاڑی اندھیرے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5 من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کسٹم کے مطابق برآمد چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 20 کروڑروپے بنتی ہے۔ چرس پاک افغان سرحدی علاقے سے لائی جا رہی تھی۔ چرس کو ممکنہ طور پر اندرون ملک کسی جگہ اسمگل ہونا تھا تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔