بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

عمران خان کی مقبولیت کم ہورہی ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ  (امت نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت کم ہورہی ہے ۔ الیکشن پی ڈی ایم اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی، انہیں اپنی اوقات کا پتہ چل گیا، عوام میں ان کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔آڈیو لیکس میں ان کے جھوٹ اور چوری سامنے آگئی، عمران خان کی گواہی کون دے گا، پورے خاندان میں کسی کی دبئی اور کسی کی نیویارک میں جائیداد ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ الیکشن کراؤ، بلیک میلنگ سے الیکشن نہیں کروائیں گے، کل 3 ہزار افراد لبرٹی چوک میں تھے، دس لاکھ کا مجمع کہاں گیا، الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تباہ حال ملنے والی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان دیوالیہ نہیں ہو سکتا، ملک اشرافیہ کے کیے کی سزا بھگت رہا ہے، عام شہری محب الوطن ہیں ان کو اس مٹی سے پیار ہے، عمران خان نے ہماری روایت کو تار تار کر دیا ہے۔