مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو
مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے موجودہ سیٹ اپ چلتا رہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(امت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے موجودہ سیٹ اپ چلتا رہے ۔ ورنہ معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ عمران خان نے حملے اور حکومت کے خاتمے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگایا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔عمران خان نے جو حاصل کیا ہے وہ آئندہ دنوں میں واضح ہو جائے گا۔اب تو انہوں نے کہہ دیا کہ مارچ نہیں اب سارے راولپنڈی پہنچیں گے۔
عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ پر الزامات لگانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نےنے کل ہی بیان دیا ہے کہ ان  پر حملہ ہو یا ان کی  حکومت ختم کرنے کا معاملہ  ، ان میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔‘

وزیراعلٰی پنجاب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو کام نہیں آتا اور وہ بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔