قطر(اُمت نیوز)فیفا ورلڈکپ 2022 جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑ اعلان کیا ہے۔
فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے اکتوبر میں کہا تھا کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل ان کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 35 سالہ فٹبالر کا کہنا تھا کہ اتوار کو ہونے والا ورلڈکپ فائنل اُن کا اپنے ملک کی جانب سے آخری ورلڈکپ میچ ہوگا۔
میسی کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میگا ایونٹ میں میرا سفر فائنل میں ختم ہو رہا ہے، یہ میرے لیے اطمینان بخش بات ہے۔
مایہ ناز فٹبالر کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈکپ میں چار سال کا عرصہ ہے اس لیے میرا نہیں خیال کہ میں آئندہ ورلڈکپ کھیل سکوں گا، ورلڈکپ کا اس طرح سے اختتام کرنا زبردست ہے۔
اس بیان کے بعد فٹبال شائقین کا خیال تھا کہ وہ میسی کو ارجنٹینا کی جانب سے دوبارہ کھیلتے ہوئے بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔
تاہم فیفا ورلڈکپ کےفائنل میں فرانس کے خلاف کامیابی کے بعد میسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ارجنٹینا کی نیشنل ٹیم سے ریٹائر نہیں ہورہا، چاہتا ہوں کہ میں چیمپئن کی طرح مزید کھیلتا رہوں۔
Tags ارجنٹائن فٹبال کا چیمپئن بن گیا ارجنٹائن فٹبال کا نیا چیمپئن ارجنٹائن کو مبارکباد ارجنٹینا فٹبال ورلڈ کپ فٹ بال ورلڈ کپ فٹبال ارجنٹائن فٹبال ورلڈ کپ فٹبال ورلڈ کپ 2022