لاہور (امت نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پاک بزنس ایکسپریس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ہلوکی کے قریب پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر اچانک رکشہ ٹرین کے سامنے آگیا، ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے انجن سمیت 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک ٹوٹ جانے کی وجہ سے لاہور سے کراچی کیلئے ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگیا ہے