پشاور(امت نیوز)خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع نہیں کرائیں گے۔
اختیار ولی نے کہا کہ عمران خان اسمبلی آج توڑتے ہیں یا جمعہ کو ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے اور ضمنی انتخاب کے آپشن موجود ہیں۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو عمران خان کی جانب سے 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے منتظر تھے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جمعے کو دما دم مست قلندر ہو گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے لئے سب کی ایک ہی رائے ہے اور جمعہ کو اسمبلیاں توڑدی جائیں گی