اسلام آباد(امت نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظور کرنے سے انکار کردیا۔ کہا کہ وہ استعفوں سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کریں گے
پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کرکے استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کا پیغام پہنچایا۔شبلی فراز نے کہا کہ ان کے تمام ایم این ایز کے استعفے ایک ساتھ منظور کیے جائیں
راجا پرویز اشرف نے واضح کیا کہ کہ وہ استعفوں سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیغام مل رہے ہیں وہ استعفیٰ نہیں چاہتے اُن پر دباؤ ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاملے کا شکور شاد کے استعفے کے تناظر میں بھی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اجتماعی طور پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے بعد اسپیکر نے 11 اراکین کے استعفے منظور کئے اور الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب کرادیا۔
ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7 نشستوں پر ضمنی انتخاب جیت گئے تھے