لاہور (امت نیوز)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سالک حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی، جس کے بعد سالک حسین آصف زرداری کا جواب لے کر واپس چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں مشاورت میں مصروف ہیں