چمن بارڈر پر صورت حال میں بہتری کیلئے 16 رکنی جرگہ افغانستانہ روانہ
جرگے میں ممتاز علما، عمائدین اور تاجرشامل ہیں۔افغان حکام سے بات کی جائے گی، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے،مفتی قاسم
تجارتی سامان والے ٹرکوں کیلیے بارڈرگیٹ 12 گھنٹے کھلارہے گا۔فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز)چمن بارڈر پر پاک افغان کشیدگی کے بعد صورتحال میں بہتری کیلئے ممتاز علما، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ ہوگیا جہاں افغان حکام سے بات کی جائے گی۔
افغانستان جانے سے قبل جرگہ رکن مفتی قاسم کا کہنا تھاکہ صلح، امن اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جارہے ہیں، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عام شہریوں کا مالی وجانی نقصان کسی کے مفاد میں نہیں۔
ملک عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھاکہ امید ہے مذاکرات اور رابطوں کے نتیجے میں سرحدی تناؤ ختم ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری سے شہری شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئےتھے جبکہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 افغان سرحدی پوسٹیں تباہ ہو گئی تھیں۔