اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کرادی

لاہور ( نمائندہ امت ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف تحریک  عدم اعتماد کی تحریکوں کی ریکوزیشن جمع کرادیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رات 9 بج کر 53 منٹ پر جمع کرائی گئیں ۔

 

اس سے پہلے شام تک یہی بتایا گیا تھا کہ یہ تحریکیں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم رات آٹھ بجے کے بعد آصف علی زرداری کی صدارت میں اجلاس میں یہ تحریکیں جمع کرانے کا ہنگامی فیصلہ کیا گیا ۔ قبل ازیں اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے عدالت عالیہ لاہور میں رٹ درخواست بھی دائر کی گئی تھی ۔