ہری پور(نامہ نگار)خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کاایک سال مکمل ہونے پر چیئرمین ایسوسی ایشن ضلع ہری پورکے زیراہتمام یوم سیاہ منایایاگیا
مختلف نیبرہڈاورولیج کونسلزکے چیئرمینوں نے صدرایسوسی ایشن ملک فیصل اقبال کی قیادت میں ریلی نکالی جوٹی ایم اے ہری پورسے شروع ہوکرڈپٹی کمشنرآفس پراختتام پزیرہوئی
ریلی میں تحصیل چیئرمین ہری پورسمیع اللہ خان سمیت بلدیاتی نمائندوں کی کثیرتعدادموجودتھی
چیئرمین ایسوسی ایشن ملک فیصل اقبال نے ڈپٹی کمشنرہری پورمحمدفوادکویاداشت پیش کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈکروایااورکہاکہ 19دسمبرہمارے لیے خوشی کادن تھاجس روزہمیں عوام نے عزت دیکراپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیاتھالیکن بدقسمتی سے ایک سال گزرجانے کے باوجودبھی جواختیارات ہمیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں حاصل تھے وہ نہیں دئیے گئے ،فنڈزنہ ملنے کے باعث ہمارے علاقوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ،اگر23دسمبرکواسمبلیاں توڑ دی گئیں توہمارے اختیارات کامسئلہ بدستوربرقراررہے گا،لہذاکے پی کے کی صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کواُن کےاختیارات فوری تفویض کرے اورہمارے مسائل حل کیے جائیں