قابض فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو  شہید  کیا ۔ فائل فوٹو
قابض فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو  شہید  کیا ۔ فائل فوٹو

بھارت کی ریاستی دہشت گردی،مقبوضہ کشمیرمیں 3نوجوان شہید

سرینگر(امت نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کارروائی میں 3بے گناہ  کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے بہانے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوجیوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔

بھارتی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔ لوگوں کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لیے شوپیاں اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کا تاحال محاصرہ کررکھا ہے اور کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں