کراچی (امت نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد کہ شدت پسندوں سے سی ٹی ڈی کے حراستی مرکز کو کلیئر کرا لیا گیا ہے، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے دفتر میں آپریشن جاری ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی آفس بنوں میں کیا جانے والا آپریشن کامیابی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف کی جانے والی کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی۔ اور پاک فوج کے آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
سی ٹی ڈی کی عمارت میں موجود دہشت گردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی تھی