افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر عارضی پابندی

افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی تاحکم ثانی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا

               
December 20, 2022 · |, اہم خبریں, بام دنیا

کابل(امت نیوز)افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر عارضی پابندی لگادی ہے ۔افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم  کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

افغان وزارت اعلیٰ تعلیم سے جاری لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔