کراچی یونیورسٹی کے قریب متعدد جھگیاں آگ لگنے سے خاکستر
جھگیوں میں خانہ بدوش افراد رہائش پذیر ہیں، آگ لگتے ہی مکینوں نے سامان بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا
December 21, 2022 · شہر گزشت
کراچی: کراچی یونیورسٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگنے سے متعدد جھگیاں خاکستر ہوگئیں۔ جھگیوں میں اچانک لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں نے قابو پایا۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ جھگیوں میں خانہ بدوش رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے اپناسامان بچا کر محفوظ مقام پرمنتقل کردیاہے۔ آگ لگنےسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹیگز: