فاتح ٹیم تاریخی استقبال

فیفا ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کابیونس آئرس میں تاریخی استقبال

قطر(اُمت نیوز)قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیاہے۔
چیمپئن ٹیم کے ایئر پورٹ پہنچتے ہی ہزاروں پرجوش فٹبال شائقین نے اپنی ٹیم کا بیونس آئرس میں تاریخی استقبال کیا۔
اس تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ارجنٹینا میں آج ’بینک ہالی ڈے‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
قطر میں اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا کی تاریخی فتح کے بعد سے دارالحکومت پارٹی موڈ میں ہے۔
سوشل میڈیا پر بیونس آئرس سے ارجنٹینا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شاندر استقبال کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں ارجنٹینا کے کھلاڑی وطن واپسی کے بعد کھلی بس میں اپنے گولڈ میڈلز پہنے باری باری ورلڈ کپ ٹرافی کو اونچا لہراتے ہوئے نظر آئے۔
کھلاڑیوں کو لے کر چلنے والی اس بس کے چاروں اطراف دور دور تک شائقین ارجنٹینا کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔
تیسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے کی خوشی میں شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر گانے گنگنائے اور آتش بازی سے آسمان کو جگمگا دیا۔