امریکا(اُمت نیوز)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلی فورنیا میں آئے زلزلے کے بعد ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کیلی فورنیا کے علاقے ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 6.5 شدت سے آئے اس زلزلے سے انفرا اسٹچر کو بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ ہزاروں افراد تاحال بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
ہمبولڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ 2 افراد زلزلے کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے، کاؤنٹی میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 80 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے باعث تاحال لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔
Tags latest news latest urdu news