روسی گیس پائپ لائن میں دھماکہ

یورپ جانیوالی روسی گیس پائپ لائن میں دھماکہ ، 3 افراد ہلاک

ماسکو : روس سے براستہ یوکرین، یورپ جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

اس حوالے سے روسی حکام  کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پائپ لائن سے گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔  روسی حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کو بجھادیا گیا ہے، گیس پائپ لائن میں دھماکا مرمتی کام کے دوران ہوا۔