اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر سمیت ملزمان کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر سمیت ملزمان کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربرہای میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
ملزم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ قتل کی وجہ یا مقصد کا تاحال پتہ نہیں چل سکا،ملزم ظاہر جعفر نیوجرسی کا رہائشی ہے، وہاں قتل کی سزا موت نہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ موت کی سزا کو ختم کرکے سزا کم کی جائے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لا آف دی لینڈ ہی لاگو ہوتا ہے ، عدالت نے ملزموں سزاﺅں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔