لاہور(امت نیوز)تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے لالچ دیا جا رہا ہے بدلے میں مستقبل میں ٹکٹ دینے کی پیشکش کی جارہی ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور بتایا کہ کہ انہیں پیسوں کی آفر کی جا ری ہے، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی آفر کرائی گئی ہے، انہیں لالچ دیا جا رہا ہے آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ممبران پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات۔ pic.twitter.com/N6KrZSzJv0
— PTI (@PTIofficial) December 21, 2022
ذرائع کے مطابق عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا آپ ان سے پیسے لے لیں اپنے پاس رکھیں، نظریہ کے ساتھ رہیں ان کی آفرز کو انجوائے کریں
خواتین ارکان نے وزیراعلی پرویزالہیٰ کے خلاف بھی شکایت کی اورکہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی زیادہ تر تعداد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے
خواتین اراکین نے الزام عائد کیا کہ ٹرانفسر اور پوسٹنگ کے لئے 10، 10 لاکھ روپے لیے جا رہے ہیں، ترقیاتی فنڈز چند اضلاع تک محدود ہو گئے ہیں، آپ کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے، اور پی ٹی آئی پھر ان سے اتحاد کرنے جارہی ہے۔