دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم روانہ۔کل کراچی پہنچے گی

آک لینڈ(امت نیوز)دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹم ساؤتھی کی قیادت میں  کراچی کے لیے روانہ ہوگئی

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان پہنچے گا۔کیوی ٹیم کی کل صبح کراچی آمد متوقع  ہے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کے ارکان پاکستان آئیں گے۔ ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو شیڈول ہیں جو کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیں۔