گورنرکو تبدیل کیا جائے، اسپیکرپنجاب اسمبلی کا صدر مملکت کو خط

لاہور (امت  نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صدرمملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کردی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدرعارف علوی  کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، خط میں صدر مملکت  سے  گورنر پنجاب کو گھر بھیجنے  کی درخواست   کی گئی ہے اور اور کہا گیا ہے کہ  گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

صوبائی وزیر قانون نےا سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

راجہ بشارت نے ٹوئٹ  کرتے ہوئے کہا خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 101سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔