نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا  ، فاسٹ بولر حسن علی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد علی اور فہیم اشرف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں

پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق حارث رؤف کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

انگلینڈ کیخلاف ہونے والے ملتان اور کراچی ٹیسٹ مِس کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ بیٹر کامران غلام کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان / وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ دوسراٹیسٹ  تین جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا